18 مئی 2013 - 19:30
تینتالیس حلقوں میں دوبارہ پولنگ

کراچی میں آج تینتالیس حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوئي۔

ابنا: ڈی پی اے کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے حالیہ عام انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات اور شکایات کے بعد کراچی کے این اے دو سو پچاس میں تینتالیس پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولننگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کی پولنگ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہوئي۔ پولنگ شام پانج بجے تک جاری رہی۔ متحدہ قومی مومنٹ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین نے پولنگ کا بائيکاٹ کیا ہے۔ پاکستان میں گيارہ مئي کو عام انتخابات ہوئے تھے جن میں مسلم لیگ نواز کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ پاکستان میں الیکشن کے اعلان کے بعد بھیانک تشدد شروع ہوگيا تھا اور انتخابی تشدد میں ایک سو بیس افراد ہلاک ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲